اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے دوبارہ میزائل تجربے شروع کرنے کی درخواست پر مبنی پارلیمانی اراکین کے بیان کے بعد آج اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل تجربے کرنے کے لئے ایک پالیسی ساز کمیٹی، مسائل کا جائزہ لیتی ہے اور اسے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اور آپ کی اجازت ملنے کے بعد تجربے کئے جاتے ہیں۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جن امور کی اجازت دی ہے وہ مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے پاس ہیں اور مناسب مواقع پر ان پر عمل کیا جائے گا۔
.......
/169